عوامی ورکرز پارٹی یونٹ لئبر کالونی ضلع لاڑکانہ کی جانب سے ملک کے نامور محنت کش / کسان رہنما کامریڈ چوہدری فتح محمد کی یاد میں تعذیتی ریفرنس سوشل ڈسٹنس کے ساتھ لاڑکانہ پارٹی کے صدر کامریڈ روشن کلہوڑو کی صدارت میں منعقد کیا گیا. تعذیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ روشن کلہوڑو نے کہا کہ میں نے کامریڈ فتح کو ہمیشہ ایک سچا، متحرک سیاسی ورکر دیکھا، وہ ملک بھر میں ھونے والی تمام سرگرمیوں میں شمولیت کیا کرتے اور محنت کشوں خصوصاً کسانوں کو منظم و متحرک کیا کرتے، ریفرنس سے خطاب کرتے کامریڈ اثر امام نے کہا کہ کامریڈ چوہدری فتح محمد کا راستہ ہمارا راستہ ہے. کامریڈ نے اپنی پوری زندگی محنت کشوں کے حقوق کی حاصلات میں جدوجہد کرتے گذاری، کامریڈ کی اپنے نظریے اور پارٹی سے کمٹمنٹ نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ریفرنس سے ضلعہ لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری کامریڈ ساحل بروہی، زاھد چانڈیو، گلزار چنہ، لیبر کالونی کے سیکرٹری نیاز جمالی، PTUF کے رھنما مختیار کلہوڑو اور دیگر نے بھی محنت کشوں کی سیاست پہ بات چیت کی اور کامریڈ چوہدری فتح محمد کو خراج تحسین پیش کیا.






